وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سری لنکا کے خلاف سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی نے لیونل میسی کو 36کروڑ 40لاکھ مالیت کی گھڑی تحفے میں دے دی
عمدہ کارکردگی کی تعریف
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس دی۔
یہ بھی پڑھیں: اعلان کر رہا ہوں عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہماری مرضی جب چاہیں نوٹیفکیشن کا اعلان کردیں، حنیف عباسی
سری لنکا اور زمبابوے کی تعریف
انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
پی سی بی کی تعریف
وزیراعظم نے سہہ ملکی سیریز کامیابی سے منعقد کرنے پر چئیرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی پزیرائی کی۔








