وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سری لنکا کے خلاف سہہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ
عمدہ کارکردگی کی تعریف
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو پر سنگین الزام لگاتے ہوئے باتھ روم جانے کی کہانی مشترک کی!
سری لنکا اور زمبابوے کی تعریف
انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
پی سی بی کی تعریف
وزیراعظم نے سہہ ملکی سیریز کامیابی سے منعقد کرنے پر چئیرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی پزیرائی کی۔








