عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل سے مجیب الرحمان شامی اور حفیظ اللہ نیازی کی اہم ملاقات
لاہور میں ملاقات
لاہور (طیبہ بخاری سے) عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور معروف کالم نگار حفیظ اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ’کوبرا وزارتی اجلاس‘ کی صدارت کریں گے
شرکاء کی تفصیلات
اس موقع پر عوام پاکستان پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود اور کراچی شہر کے آرگنائزر صلاح الدین شیخ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان صدر نے واٹس ایپ چینل بنالیا، مرتضیٰ سولنگی اور دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا
اجلاس کی اہمیت
ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز، سندھ بالخصوص کراچی کے شہری مسائل، عوام پاکستان پارٹی کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم
تعریف اور خوش امیدی
مجیب الرحمان شامی اور حفیظ اللہ نیازی نے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں عوام پاکستان پارٹی کے ابھرتے سیاسی کردار کو سراہا اور پارٹی کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں ملک کو اتحاد، اتفاق اور تجربہ کار معاشی ماہرین کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام پاکستان پارٹی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام پاکستان پارٹی آنے والے دنوں میں عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ ہوگیا
عوامی مسائل کا حل
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے دونوں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "عوام پاکستان پارٹی کا دروازہ عوام کے مسائل کے حل کیلیے تمام شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کے لیے کھلا ہے۔ ہم ملکی سیاست کو نظریاتی بنیادوں پر شفاف اور عوام دوست بنانا چاہتے ہیں۔"
تنظیمی ڈھانچے کی وضاحت
ملاقات میں موجود پارٹی رہنماؤں ناصر الدین محمود اور صلاح الدین شیخ نے بھی مہمانوں کو سندھ اور کراچی میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور عوامی پذیرائی سے آگاہ کیا۔








