27 ویں ترمیم سے متعلق یواین ہائی کمشنر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آگیا
پاکستان کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور بلاجواز قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
آئینی ترمیم اور پاکستان کا نظریہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان کے نقطہ نظر اور زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
جمہوریت اور آئینی ترمیم
ترجمان نے واضح کیا کہ تمام جمہوری ملکوں کی طرح آئین میں ترمیم سمیت قانون سازی پاکستان کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے، جمہوریت اور جمہوری طریقہ کار شہری و سیاسی حقوق کی بنیاد ہیں اور ان کا احترام ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نقد پیٹرول خریدنے پر کتنے روپے اضافی دینے ہوں گے ؟ حکومت کا حیران کن فیصلہ
انسانی حقوق کا تحفظ
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے آئین میں درج انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، ہائی کمشنر پاکستانی پارلیمنٹ کے خودمختارانہ فیصلوں کا احترام کرے۔
سیاسی تعصب اور غلط معلومات
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو این ہائی کمشنر ایسے بیانات سے گریز کرے جن میں سیاسی تعصب اور غلط معلومات پائی جاتی ہوں، نئی آئینی ترامیم نے پاکستان کے آئین میں درج واضح طریقہ کار کی پیروی کی ہے۔








