فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا، دفتر خارجہ
پاکستان کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
فلسطینی عوام کی موجودہ صورتحال
دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بمقابلہ مسک: سیاسی، معاشی اور خلائی محاذ پر طاقتور شخصیات کی خطرناک جنگ
اسرائیلی مظالم کی مذمت
دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا، یوں ایک اور عجوبہ لائن کا اختتام ہوا، جسے دیکھنے کے لیے غیر ملکی سیاح بھی یورپ اور امریکہ وغیرہ سے آتے رہے تھے۔
دو ریاستی حل کی اہمیت
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں۔ فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ریئلٹی سٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کی وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتاری و رہائی
غزہ کی بحالی کے لئے اقدامات
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی فوری بحالی اور تعمیرِ نو کے لئے غیر مشروط انسانی رسائی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس، باورچی اور ایکسرسائز مشینیں ہیں: طلال چودھری
مقبوضہ مغربی کنارے کی صورت حال
دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں دو ریاستی حل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ پاکستان، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد، خودمختار ریاستِ فلسطین کے قیام کی حمایت دہراتا ہے۔
پاکستان کا القدس الشریف کے بارے میں موقف
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان القدس الشریف کو فلسطین کا دائمی دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔ فلسطینی عوام کی جدوجہدِ آزادی میں پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔








