خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ
پشاور: وزیر اعلیٰ کا نیا اقدام
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ اجلاس ہر جمعے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ریاست ناگالینڈ کے قبائل نے برطانیہ سے اپنے آباؤ اجداد کی کھوپڑیاں واپس لانے کا مطالبہ کیا
اجلاس کا مقصد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیہ کے مطابق اہم فیصلوں پر عمل درآمد، محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اجلاس ہر جمعے کو طلب کیا جائے گا۔ انتظامی امور کی بروقت منظوری اور دیگر معاملات کے لیے کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عوامی سہولت
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس عمل سے عوامی سہولت کے ہر اقدام پر چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جا سکے گا۔








