مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل۔
ایف بی آر کا چھاپہ
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آر نے مردان میں سگریٹ فیکٹری پر چھاپے کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر کے فیکٹری سیل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں 2 گروپوں میں تنازع، مخالف قبیلے نے شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ لئے
چھاپے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو ٹیم نے مردان میں سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے جہاز خریدنے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
قانونی کارروائی
ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سگریٹ پر ٹیکسز ادا نہیں کئے گئے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی درآمدات 45 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں
سیاسی شخصیت کا کردار
مقامی ذرائع کے مطابق سیل کی گئی سگریٹ فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ہے اور سیاسی شخصیت کے دباؤ کے باوجود فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سہولیات نہ ملنے کا بیان، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
وزیراعظم کی ہدایت کے تحت کارروائیاں
ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی سگریٹس بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران کوئی سیاسی دباو قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔
سینیٹر کا ردعمل
دوسری جانب سینیٹر دلاور خان نے بتایا کہ وہ گاؤں نہیں گئے اور ان کو اپنی فیکٹری پر چھاپے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔








