پاکستان اور مصر دہشت گردی کے خلاف متحد، دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
پاکستان اور مصر کی شراکت داری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور مصر کے درمیان سیاسی، دفاعی اور معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بہاولنگر کے فِلڈ ریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکز کا دورہ، خواتین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو، بچوں کو تحائف پیش کیے
پریس کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد العاطی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ دونوں ممالک میں سیاسی ڈائیلاگ اور معاشی شراکت داری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، اس کے علاوہ دفاع سمیت باقی تمام شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکیل نے سماعت کے دوران انکشاف کیا 9 مئی کیس کا مرکزی گواہ پولیس اہلکار 9 مئی کو چھٹی پر تھا : اسد علی طور کا وی لاگ میں دعویٰ
بزنس شراکت داریاں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں مصر کو اپنا شراکت دار سمجھتا ہے، مصری وزیر خارجہ کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان مصر کے ساتھ 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست شیئر کرے گا، ان بزنس ہاؤسز میں معیشت کے تمام شعبے شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمبر آفس کامرسز اور کاروباری فیڈریشن سے اس میں مشاورت کریں گے، چھ ماہ بعد اس لسٹ میں 250 بزنس ہاؤسز مزید شامل ہوں گے۔ پاکستان اور مصر کا بزنس فورم بنایا جائے گا، فورم کا پہلا اجلاس مصر میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، عوامی سطح پر ذہنوں کی دوریاں ختم ہوں تو حکومتی سطح پرمذاکرات میں سہولت پیدا ہو سکتی ہے
علاقائی صورتحال کی بات چیت
اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران غزہ سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ جموں و کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کا بھارت کے دورہ پر، آگرہ قلعہ اور تاج محل کا ایک دن کا سفر
تعلیمی تعاون
وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر نے پاکستانی طلباء کے سکالر شپ ڈبل کرنے کا اعلان کیا ہے، الاظہر یونیورسٹی میں سکالر شپس دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم
پریس کانفرنس کے دوران مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پشاور میں دہشتگرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی و شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت کہاں جا پہنچا؟ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں
تاریخی تعلقات
مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور مصر کی دوستی باہمی مفاد اور احترام پر مبنی ہے۔ ہم سیاسی ڈائیلاگ، معاشی شراکت داری، دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کو حقائق پتہ چلنے چاہئیں: محسن نقوی
اقوام متحدہ کے معاہدے کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ مصر، اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ تنازع فلسطین کا دوریاستی حل ہی قابل عمل اور پائیدار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
وفود کی سطح پر ملاقات
بعدازاں پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مضبوط برادرانہ تعلقات
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔
Egyptian Foreign Minister Dr. Badr Abdelatty arrived at the Ministry of Foreign Affairs. He was recieved by Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50. He will hold important bilateral consultations. @MFAEgypt pic.twitter.com/rg6TmhWaVk
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 30, 2025
اسحاق ڈار نے کہا کہ مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اور مصر کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور بھائی چارہ قائم ہے۔ تجارت، سکیورٹی، دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانا پاکستان اور مصر کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔








