گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کئے جانے کا امکان
گورنر خیبرپختونخوا کی ممکنہ تبدیلی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، نئے گورنر خیبرپختونخوا کیلئے 6 نام زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر، یورپی یونین اور بلاول کی سفارتکاری
زیر غور ناموں کی فہرست
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر غور ناموں میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں، جن میں امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاؤ، اور پرویز خٹک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا
سابق فوجی افسران کے نام
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل(ر) غیور محمود، اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان کے نام بھی شامل ہیں۔
سابق عہدوں کی معلومات
ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل(ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) طارق خان سابق آئی جی ایف سی رہ چکے ہیں، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) خالد ربانی سابق کور کمانڈر پشاور رہ چکے ہیں۔








