صدراتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے
استاد عبداللہ کا انتقال
جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری
طبیعت کی خرابی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج کوٹری میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے حصے کی بہتری اگر سارے ہی سرکاری ملازمین کی سوچ بن جائے تو میں یقین سے کہتا ہوں معاشرے میں بڑی خوشگوار تبدیلی کا باعث ہو جائے
تدفین کی جگہ
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم استاد عبداللہ کی تدفین آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں کی جائے گی۔ استاد عبداللہ برصغیر میں شہنائی کے عالمی شہرت یافتہ فنکار تھے، انہوں نے کئی دہائیوں تک شہنائی کے فن سے پہچان بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے چوری۔
عالمی پذیرائی اور کارنامے
پاکستان، بھارت اور بنگلادیش میں استاد عبداللہ کی شہنائی کو غیرمعمولی پذیرائی ملی، انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں شہنائی کا فن پیش کیا۔
سندھی موسیقی میں کردار
سندھی موسیقی کو نیا رنگ دینے میں بھی استاد عبداللہ کا اہم کردار رہا، ان کی فنی صلاحیتوں پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔








