صدراتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے
استاد عبداللہ کا انتقال
جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات
طبیعت کی خرابی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج کوٹری میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کا تقرر جمعرات تک ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
تدفین کی جگہ
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم استاد عبداللہ کی تدفین آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں کی جائے گی۔ استاد عبداللہ برصغیر میں شہنائی کے عالمی شہرت یافتہ فنکار تھے، انہوں نے کئی دہائیوں تک شہنائی کے فن سے پہچان بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ’’گرینڈ مدر آف آل ڈیل‘‘ کرنی چاہیے، ابراہیم مراد
عالمی پذیرائی اور کارنامے
پاکستان، بھارت اور بنگلادیش میں استاد عبداللہ کی شہنائی کو غیرمعمولی پذیرائی ملی، انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں شہنائی کا فن پیش کیا۔
سندھی موسیقی میں کردار
سندھی موسیقی کو نیا رنگ دینے میں بھی استاد عبداللہ کا اہم کردار رہا، ان کی فنی صلاحیتوں پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔








