خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ، دہشتگردوں کو پروموٹ کر رہی ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کی سخت تنقید

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردوں کو پروموٹ کر رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی زیرنگرانی منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے جس کا پیسہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 17 سیٹوں سے جو بھی ترمیم آئے وہ غیر آئینی ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

ملکی افواہوں کا پس منظر

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آرہا ہے، کے پی صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگرد یہاں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی جسم کو اندر سے کھانے والی فنگس کے پھیلاؤ میں اضافہ

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو مقامی علاقوں میں پناہ ملتی ہے، دہشتگردی کے کیسز کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، پراسکیوشن کا سسٹم صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اڈیالہ کے باہر نعرے لگانے آتے ہیں لیکن پراسکیوشن کے سپیلنگ نہیں آتے، خیبرپختونخوا میں پراسکیوشن بالکل فیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب،لیپ ٹاپ کوٹہ کیلئے تجاویز طلب،پنجابی زبان کو تعلیم میں مقام دلانے کیلئے اقدامات کا حکم

پراسی کی حالت زار

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ 12سال میں پراسکیوشن کا نظام بنا کر دہشتگردوں کو سزا نہیں دلوا سکی، پچھلے 3سال میں دہشت گردوں کے خلاف کسی ایک پر سزا نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہرجانہ کیس؛ جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا معاملہ

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دنیا کا واحد صوبہ ہے جہاں ہزاروں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں، خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ 12سال میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن نہیں کر سکی، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑنا فوج کا کام ہے یا صوبائی حکومت کا؟

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک

منشیات کی سمگلنگ پر تنقید

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منشیات کی سمگلنگ اور ٹریڈ خیبرپختونخوا حکومت کی زیر نگرانی ہوتی ہے، منشیات کا پیسہ دہشتگردی کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے، صوبے کے اندر منشیات سمگلنگ کو پروموٹ کیا جاتا ہے، منشیات فروشوں کے ساتھ ان کی ملی بھگت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر ایس سی او معاہدوں پر عملدرآمد کے روشن امکانات کے لئے پرامید

غیر قانونی ٹھیکوں کا عمل

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج بھی خیبرپختونخوا میں غیرقانونی ٹھیکوں پر پہاڑ کاٹے جا رہے ہیں، جنوری 2025 سے اگست تک ڈرگ ٹریفیکنگ کے 10ہزار کیسز اور صرف 600 کیسز میں سزا ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایف بی آر میں ریفارمز جاری ہیں، کے پی حکومت پہاڑ کاٹ رہی ہے، منشیات اسمگلنگ اور دہشتگردوں کو پروموٹ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور : پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

معاشی مسائل اور مافیا

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس مافیا کو پروموٹ کر رہی ہے جو سال کا کئی سو ارب روپے ٹیکس کھا جاتی ہے، سال کا ایک ہزار ارب روپے سے اوپر کا شارٹ فال نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ہے، یہ سارا پیسہ دہشتگردوں کو جا رہا ہے، برسراقتدار لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں اور وہ دہشتگردوں کو چھت فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

افغانستان کی صورتحال

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغانستان کی جارحیت پر بھرپور جواب دیا وہ چوکیاں چھوڑ کر بھاگے، صرف پی ٹی آئی کی حکومت کو افغانستان کی ہار کا دکھ ہوا، آج یہ افغانستان کی حمایت میں ان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، اسلام آباد کچہری حملے میں افغانی خودکش حملہ آور ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار

پی ٹی آئی کی ناکامی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی اور ان کی حکومت نے اسلام آباد جی الیون کچہری خودکش حملے پر کوئی بیان نہیں دیا، پچھلے کچھ دنوں سے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، بانی کی تینوں بہنیں 9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، ان کی موجودگی ثابت ہے، بانی کی بہنیں 9مئی کو کور کمانڈر ہاؤس جتھوں کو لے کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس ہفتے پھر سے گھی، ٹماٹر، انڈے اور آٹے سمیت 17 اشیاء ضروریہ مہنگی

معیشت کی موجودہ حالت

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو معرکہ حق کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی دور میں معیشت ڈوب چکی تھی، معیشت اس وقت مستحکم ہے جو ان کو ہضم نہیں ہو رہا، بانی کی بہن نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر انٹرویو دیا، کیا نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر مودی کی مذمت کی؟ یہ بھارتی چینلز پر جا کر ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ذہنیت

انہوں نے کہا کہ بھارتی چینلز کو معلوم ہے پی ٹی آئی کی ذہنیت پاکستان مخالف ہے، آپ انڈین چینل پر جا کر کشمیریوں، معرکہ حق اور اپنے شہدا کی بات نہیں کرتے، شرم آنی چاہیے، آپ سزایافتہ مجرم کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، بانی جیل میں فائیوسٹار ہوٹل والی سہولیات انجوائے کر رہے ہیں، ایسی مثال دنیا میں نہیں ملے گی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...