پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں
پنجاب میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر جدید ٹریفک سسٹم اور جامع اصلاحات پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کارروائیاں کرتے ہوئے ٹریفک نظم و ضبط قائم کرنے کے عزم کو عملی شکل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سولر پینلز سے بجلی بنانے میں دنیا میں ریکارڈ بنا دیا، سولر سے کتنے فیصد بجلی حاصل کی جارہی ہے ؟ جانئے
گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارکردگی
پنجاب پولیس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3195 افراد گرفتار کیے گئے۔ 3215 مقدمات درج ہوئے اور 12 ہزار سے زائد گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ 50 ہزار سے زائد چالان جاری ہوئے اور کروڑوں روپے کے جرمانے وصول کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک؛ برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
پچھلے ہفتے کی سرگرمیاں
دوسری طرف گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی، جس میں 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد چالان اور 20 کروڑ روپے سے زائد جرمانے وصول کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان
آئی جی پنجاب کی ہدایت
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کے محفوظ ماحول، اور نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف حادثات میں اضافے کا سبب بنتی ہے بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بھی شدید متاثر کرتی ہے۔
کریک ڈاؤن کی مستقل کاروائی
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا اور ہر شہری کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔








