جنوب مشرقی ایشیا میں بارشوں، طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی، انڈونیشیا 442، تھائی لینڈ 162، سری لنکا میں 212 افراد ہلاک

جنوب مشرقی ایشیا میں مون سون کی تباہی

جکارتہ، بینکاک، کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوب مشرقی ایشیا میں شدید مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد چھ سو سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ بھاری بارشوں اور طغیانی نے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے اور کئی علاقے ایسے ہیں جہاں متاثرین تک کھانا، پانی اور طبی امداد پہنچانا اب بھی ممکن نہیں ہو سکا۔ ادھر سری لنکا میں طوفان کے باعث 212 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور

انڈونیشیا میں صورت حال

گارڈین کے مطابق انڈونیشیا میں 442 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سینکڑوں زخمی ہیں اور 402 افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ سب سے زیادہ تباہی سُماترا کے مختلف علاقوں میں دیکھی گئی ہے، جہاں امدادی ٹیمیں مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں مگر کئی دیہات تک رسائی لینڈ سلائیڈنگ اور ٹوٹی سڑکوں کے باعث انتہائی مشکل بن چکی ہے۔ پڈانگ کی رہائشی افریانت نے بتایا کہ پانی اچانک گھر میں بھر گیا اور وہ خوفزدہ ہو کر گھر چھوڑ کر بھاگ گئے، لیکن جب واپس آئے تو ان کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے جدید جنگی حکمتِ عملی کا اہم ترین حصہ سمجھے جانے والے ایویکس طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے بچانے کی ٹیکنالوجی تیار کرلی

تھائی لینڈ کی صورت حال

تھائی لینڈ میں بھی صورتحال نہایت سنگین ہے، جہاں کم از کم 162 افراد ایک دہائی کی بدترین بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امدادی ٹیمیں ملبہ صاف کرنے اور متاثرہ خاندانوں تک رسد پہنچانے میں مصروف ہیں، جبکہ حکومت نے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس سارے معاملے میں حکومتی کارکردگی پر شدید عوامی تنقید سامنے آ رہی ہے اور دو مقامی حکام کو اپنے فرائض میں غفلت کے الزام میں معطل بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے کل جیل میں ملاقات، سہیل آفریدی اور مرزا آفریدی سمیت 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

ماہرین کی رائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال مون سون کی شدت کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، جس نے بارشوں کے دورانیے اور طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور تیز ہواؤں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

سری لنکا میں صورتحال

ادھر سری لنکا میں بھی صورتحال مختلف نہیں، جہاں طاقتور سمندری طوفان نے دارالحکومت کے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا ہے۔ ملک بھر میں کم از کم 212 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، متعدد اب بھی لاپتہ ہیں اور ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد لوگوں نے عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ وسطی علاقوں میں تباہی کے اصل مناظر اب سامنے آ رہے ہیں کیونکہ سڑکوں پر گرے درخت، مٹی کے تودے اور ٹوٹی ہوئی سڑکیں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...