عوامی مسائل کا حل اب اور قریب، چیف سیکرٹری آفس میں بڑا سسٹم تیار، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا خصوصی ویڈیو پیغام جاری
عوامی مسائل کا حل
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسائل کا حل اب اور قریب ، چیف سیکرٹری آفس میں بڑا سسٹم تیار کر لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہرعلی خان
وزیر اطلاعات کی خوشخبری
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایک خوشخبری میں پنجاب کے عوام کو سنانا چاہتی ہوں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کا پنجاب ڈیجٹائیز ہو چکا ہے۔ اس وقت جتنے بھی ایڈمنسٹریٹو ہیڈز ہیں، اے سی، ڈی سی ہیں، ان سب کی جو مختلف ایکٹیویٹیز ہیں یا جو شکایات آتی ہیں، ان سب کو مانیٹر کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکایت سیل تو ہے لیکن اب چیف سیکرٹری کے آفس میں بھی ایک ڈیش بورڈ بنا دیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
مسائل کی مؤثر ایڈریسنگ
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میں نے چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ جو بھی آپ کے مسائل مجھ تک پہنچتے ہیں، انکو ہم ڈیش بورڈ کیساتھ لنک کر دیں تاکہ اگر آپ نے آج جو بات کی ہے وہ میرے پاس پہنچی ہے تو میں اسے چیف سیکرٹری آفس کو بھیج دوں۔ وہاں سے وہ متعلقہ اے سی، ڈی سی یا جو بھی متعلقہ ہے تو ایسا کرنے سے آپ کی مسائل کو ایڈریس کرنے کی صلاحیت مزید بہتر ہو سکتی ہے۔








