حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد میں پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان اور افغانستان سے متعلق اہم اعلان کر دیا
پیٹرول کی نئی قیمت
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر کر دی
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں کا اطلاق
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی آج رات 12 بجے سے مؤثر ہوگی۔








