خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا ہسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
پشاور میں حیرت انگیز گرفتاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 99 فیصد دولت انسانیت پر نچھاور، بل گیٹس کا بڑا فیصلہ
بلیک میلنگ نیٹ ورک کا انکشاف
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے پر بی سی سی آئی کا ردعمل بھی آگیا
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ دھوکہ
شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا
گرفتاری کا عمل
این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے آئی فون 12 پرو میکس، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں۔
عدالتی کارروائی
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم PIC اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزم سے اسپتال کے خواتین وارڈ کی خفیہ ویڈیوز ملنے پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔








