پاکستان کی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پہلی بار شرکت

پاکستان کی پہلی نمائندگی

جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پاکستان اپنی پہلی شرکت کرنے جا رہا ہے، اس پیش رفت کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے نہایت جوش و خروش سے خیرمقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ شمولیت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے عین مطابق ہے، جس میں سعودی عرب میں موجود مختلف ممالک اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز کی نجکاری کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

فلم فیسٹیول کی تفصیلات

جدہ میں فلم فیسٹول 4 دسمبر سے شروع ہورہا ہے۔ یہ بات جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پاکستان کی شمولیت کی کامیاب کوششیں کرنے والی نوشین وسیم نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ پاکستان کا بوتھ جس میں پاکستانی فلمی، ٹیلی ویژن کے فنکار بھی موجود ہوں گے، نوشین وسیم جو ایونٹ مینجمنٹ کا قابل اعتبار نام ہے، ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان کی ثقافت کی تشہیر

ریڈ سی فلم فیسٹول گزشتہ پانچ سال سے منعقد ہوتا ہے جس میں تمام ممالک بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ پاکستان اس فیسٹول میں نوشین وسیم کی کاوشوں سے شامل ہوا ہے جو پاکستانی ثقافت اور سعودی عرب سے قربت کو مزید مستحکم کرنے کی ایک کامیاب کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریضوں کو مفت ادویات دیں نہیں تو گھر بھیج دیں گے، کارکردگی نہ دکھانے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پروگرام کی مزید اطلاعات

نوشین وسیم نے پاکستانی بوتھ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بوتھ کے حصول کے لیے ایک سعودی کمپنی کا تعاون حاصل کیا ہے، جبکہ مقامی پاکستانی کمیونٹی نے ممکنہ معاونت فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا کھیل بے نقاب، بھارتی عوام جاگ اُٹھی، استعفوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، خاتون نے کھری کھری سنا دیں : ویڈیو دیکھیں

شرکاء اور نمائندگی

اس فیسٹول میں شرکا عام طور پر اپنے ملکوں کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ فیسٹول میں ستر سے زائد ممالک کے ہزاروں لوگ شرکت کریں گے اور ایک سو سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔ نوشین وسیم نے جدہ کی فعال بزنس کمیونٹی کے تعاون سے تین معروف پاکستانی فنکاروں عتیقہ اوڈھو، تقی حیدر، اور شہزاد نواز کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 مسافر جاں بحق، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

مستقبل کے منصوبے

وقت کی کمی کے باعث کوئی پاکستانی فلم رجسٹر نہیں ہوسکی مگر اس کے امکانات آئندہ سال کیلئے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم فیسٹول سے قبل ہی ایک ترکی فلم کمپنی نے پاکستانی سعودی فنکاروں پر مشتمل ایک فلم بنانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم سعودی بہن بھائیوں کی اس متاثر کن کہانی پر مرکوز ہوگی جنہوں نے کینسر کا بہادری سے سامنا کیا۔

شکریہ اور حمایت

اس موقع پر نوشین وسیم نے صحافیوں کی فعال تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان کے متعلق ہر ایونٹ میں بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ نوشین وسیم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی پیویلین کی کامیابی کو یقینی بنانے میں مقامی پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری اداروں کے اہم کردار کو سراہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...