سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
پشاور: ایک نئی سیاسی تبدیلی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند ہندوؤں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خاندان کے خلاف شرمناک ترین مہم، وکرم مسری کو اپنا ایک اکاؤنٹ محدود کرنا پڑ گیا
کابینہ میں تبدیلی کی ممکنہ پیشکش
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سپیکر کے پی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعظم کا جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ اجلاس میں منگل کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ارکان اسمبلی کا دورہ
رکن اسمبلی احتشام خان کے مطابق ارکان اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔








