خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی
محسن نقوی کا افغان مہاجرین کے کیمپوں کے خاتمے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں، افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج لاہور کے مال روڈ پر: بچے سمیت چھ وکلاء گرفتار
کیمپ کی ڈی نوٹیفکیشن
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور خیبر میں کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کیا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد بالآخر شروع
اسلام آباد خودکش حملے میں افغان ملوث
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد خودکش حملے میں افغانی ملوث تھے۔ ایس ایچ او کی ذمے داری لگائی جا رہی ہے کہ افغانیوں کو ڈھونڈیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر : گھر کے سربراہ نے بیوی اور3 بچوں کو زہردے کر خود کشی کرلی
افغان مہاجرین کی واپسی کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، ہم مزید بم دھماکے افورٹ نہیں کر سکتے۔ ملک بھر میں افغانیوں کا انخلا جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر پھٹ گیا
دہشت گردی کے پیچھے حقیقت
ان کا کہنا تھا کہ ہم کو واضح طور پر پتہ ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے کون ہے اور کون کروا رہا ہے، آپ پہلے ہمارے مہمان تھے اب نہیں ہیں آپ خود ہی عزت سے واپس چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا
ایف آئی اے کے کردار پر تنقید
’’میں یہ نہیں کہتا کہ ایف آئی اے والے بھی فرشتے ہیں‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 50 سے 70 لوگ آف لوڈ ہو رہے ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ ایف آئی اے والے بھی فرشتے ہیں، کہیں ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی کو ایک جگہ سے روکا، وہ دوسری جگہ سے چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات، دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تبادلہ خیال
سوشل میڈیا پر غلط خبروں کا سدباب
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو آپ ضرور دیں، سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
نیشنل میڈیا کے حوالے سے وضاحت
وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل میڈیا پر غلط خبر چلتی ہے تو پیمرا کا نوٹس ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر تصویر لگائیں گے، جو دل کرے گا وہ خبر چلائیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ سوشل میڈیا پر جو چاہیں خبر لگا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ساری کہانی مومن صدر کو سناتے کہا وزیر اعظم بھٹو نے صرف انسانی ہمدردی میں یہ حکم جاری کیا تھا، میری آنکھیں نم اور آواز جذبات سے بھری تھی
سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کا عزم
’’سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے‘‘ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن کریں گے، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچر نے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، سخت سزا سنادی گئی۔
لندن میں بیٹھ کر غلط اطلاعات دینا
محسن نقوی نے کہا کہ کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہے کہ اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے، جو لوگ باہر بیٹھیں انہیں بتا دوں آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہو گا۔
قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں
’’قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا‘‘ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی چینل کو کیوں غلط نہیں کہتے کیونکہ وہ ایک سسٹم کے تحت چل رہے ہیں، اگر کوئی ٹی وی چینل غلط خبر چلاتا ہے تو اس کو جرمانہ ہوتا ہے، جو فیک نیوز پھیلا رہا ہے ان کے خلاف کارروائی ضرور ہو گی، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔








