پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
افغان دہشتگرد کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے ضلع تلہ گنگ سے گرفتار کیے جانے والے افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو قتل کرکے آدمی نے گوگل پر ایسی چیز سرچ کرنا شروع کردی کہ فوری پکڑا گیا
دہشتگرد کا تعارف
افغان شناخت یافتہ دہشتگرد نے ویڈیو بیان میں اپنا نام قاسم عرف حسن بتایا اور کہا کہ ’میری قوم دلوذی اور میں افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10 سال پہلے افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے، یہی پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے پیار ملا‘۔
یہ بھی پڑھیں: نامور کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے
جہاد کی دعوت
دہشتگرد کے مطابق ’2025 میں سرہ درگہ میں میری طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی، اس نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور فدائی کرنے کا کہا، کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعہ پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کرائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کر سکے‘۔
تنظیم میں شمولیت
دہشتگرد نے مزید بتایا کہ ’کمانڈر ارمانی کے مشورے پر میں تنظیم میں واپس چلا گیا، اس نے مجھے تنظیم میں نئے لوگ تلاش کرنے کیلئے کہا، میں نے 5 بندے اس کے حوالے کیے اور فی بندہ مجھے 10 ہزار روپے ملے، ستمبر میں پنجاب چلا گیا، پنجاب جانے کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور تنظیم میں شامل کرنا تھا لیکن پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا‘۔








