کراچی: بیٹی کے سکول بیگ میں منشیات سمگل کرنے والی خاتون گرفتار
خاتون کی گرفتاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیٹی کے سکول بیگ میں کتابوں کے نیچے چھپا کر منشیات کوئٹہ سے کراچی سمگل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری
تلاشی کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موچکو پولیس نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس کی تلاشی کے دوران شک کی بنیاد پر 10سالہ بچی کے پاس موجود سکول بیگ کی تلاشی لی جس کے دوران سکول بیگ سے مبینہ طور پر 4کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے جنگ ستمبر 1965 پر نئی ڈاکیومینٹری جاری کردی
ملزمہ کی شناخت
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق مسافر کوچ میں منشیات سپلائی میں ملوث خاتون بی بی ذاکرہ کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس میں اپنی 10سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کررہی تھی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنی بیٹی کے سکول بیگ میں کتابوں کے نیچے منشیات چھپاکر کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جسے کیماڑی پولیس نے ناکام بنادیا۔
مقدمہ اور منشیات کی سپلائی
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق برآمدہ منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، ملزمہ کو تھانے منتقل کرکے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔








