وزیر اعظم شہباز شریف کا خالدہ ضیاء کی جلد صحت یابی کے لیے خط، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اظہار تشکر
وزیر اعظم شہباز شریف کا خط
اسلام آباد/ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء جو ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں کی جلد صحت یابی کیلیے خط لکھا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خط میں خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش کیلیے سیاسی خدمات کو سراہا اور ان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا شکریہ
دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بی این پی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی صحت یابی کی دعاؤں بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔ بی این پی نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بھیجا گیا خط اور نیک خواہشات نے دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی اور یکجہتی کی روح کو اجاگر کیا ہے، جسے بی این پی قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور سراہتی ہے۔ یہ خط بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام اور رہنماؤں کے درمیان برادرانہ رشتوں کی ایک اور خوبصورت مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید
سوشل میڈیا پر بی این پی کا بیان
BNP expresses its sincere gratitude to @CMShehbaz, the Honourable Prime Minister of Pakistan, for his thoughtful letter and kind wishes for the recovery of BNP Chairperson Begum Khaleda Zia. This gesture reflects the spirit of goodwill between our nations, and BNP deeply…
— Bangladesh Nationalist Party-BNP (@bdbnp78) November 29, 2025
یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد سعودی عرب کا رد عمل سامنے آ گیا
خدمات کی تعریف اور محبت کا اظہار
بی این پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’’بی این پی پاکستان کے معزز وزیر اعظم کے خط اور بی این پی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کی صحت یابی کیلیے دعاؤں پر خلوصِ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ خط دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی کی روح کی عکاسی کرتا ہے، اور بی این پی اس یکجہتی کے اظہار کی گہرائی سے قدر کرتی ہے۔‘‘
دوران علاج کی صورتحال
واضح رہے کہ بیگم خالدہ ضیاء طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار ہیں اور پھیپھڑوں اور دل کے عارضے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بی این پی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھیجا گیا خط سفارتی اعتبار سے بھی اہم ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور خارجہ وزیر اسحاق ڈار نے بھی بیگم ضیاء کی صحت یابی کے لیے گلدستہ بھیجا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی کی ایک اور جھلک ہے۔








