پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری
اسلام آباد میں پیٹرول کی قیمت میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے
ہائی اسپیڈ ڈیزل اور دیگر معدنیات کی قیمتوں میں کمی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کرنے کے اعلان کے بعد اب لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نیا مقدمہ درج
اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن کا اعلان
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتیں
قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔








