لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار
حادثے کا مقام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن سینٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے حلف اٹھا لیا
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میٹرو بس حکام نے کہا ہے کہ میٹرو بس ٹریک کے اطراف لگے جنگلے سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی ڈکٹیٹر کبھی بھی کسی عوامی لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکے یہی تاریخ کا سبق ہے، ملکی حالات نئی کروٹ لے چکے تھے، اس زمانے میں الیکشن کمیشن صرف نام کا ہی تھا۔
مسافروں کی حالت
حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، حادثے کے بعد میٹرو بس سروس کا آزادی چوک سیکشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
میٹرو سروس کی معطلی
میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو سروس معطل کر دی گئی ہے۔








