مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 39 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا
ٹیکسٹائل برآمدات کی بلند ترین سطح
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ جولائی تا اکتوبر ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 39 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 6 ارب 14 کروڑ ڈالر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وزیراطلاعات
اکتوبر میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں کمی
سما ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2025 میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں 0.57 فیصد کمی ہوئی۔ اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 62 کروڑ ڈالر تھیں۔
ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں اضافہ
مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداوار 1.88 فیصد بڑھی ہے۔ ستمبر 2025 میں ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 5.95 فیصد اضافہ ہوا۔








