وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر، رکن پارلیمان برہان کا ترکی سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترک وفد سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان برہان کایاترک سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ترکیہ کے وفد کا پر تپاک و بھرپور استقبال کیا۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امور پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ترکیہ حکومت اور قوم کی بروقت امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی،راجہ پرویز اشرف بول پڑے
پاکستان اور ترکیہ کی دوستی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز میں ترکیہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر پاک ترکیہ پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان مستقل روابط بڑھانے کی اہمیت اور ترکیہ کے ساتھ فلڈ مینجمنٹ، کلین ٹرانسپورٹ، جنگلات کے تحفظ، پانی کی بچت اور ماحولیاتی طور پر دوستانہ انفراسٹرکچر میں مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری
امید کی کرن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ برہان کایاترک کی لاہور آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ برہان کایاترک کا دورہ لازوال بھائی چارے، مشترکہ تاریخی ورثے اور باہمی اعتماد کا زندہ ثبوت ہے۔ بدلتے ہوئے علاقائی منظرنامے میں پاک، ترکیہ اعلیٰ سطح روابط امن و استحکام اور خوشحالی کے اجتماعی عزم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ہر بحران، انسانی المیے یا ماحولیاتی سانحات میں پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورے پنجاب میں پینے کے صاف پانی سے تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی لیکن میانوالی میں صاف پانی سے کیا کام لیا جارہا ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
مسائل کے حل میں مشترکہ کردار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ترکیہ کی بے خوف، اصولی اور جرأت مندانہ آواز پوری امت کے لیے اعتماد کا ذریعہ ہے۔ کشمیر سے غزہ تک، پاکستان اور ترکیہ کے دلوں اور مؤقف میں کوئی دوری نہیں۔ ماحولیات میں قانون سازی، مقامی حکومت، ڈیجیٹل ایکسچینج اور نوجوانوں کی بااختیاری میں تعاون پاک، ترک تعلقات کو نئی جہت عطا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر پیوٹن نے نومبر میں وزیر اعظم شہبازشریف کو دورہ روس کی دعوت دے دی
اقتصادی تعلقات کی تقویت
پاکستان ترکیہ باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالرز تک لے جانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے مجوزہ اکنامک زون کا نام "صدر رجب طیب اردوان اسپیشل انڈسٹریل زون" رکھنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان تعمیرات، توانائی، شہری منصوبہ بندی، لاجسٹکس اور مائننگ میں ترکی کی سرمایہ کاری اور مہارت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج شام ساڑھے چھ بجے ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس بریفنگ دیں گے
مستقبل کی حکمت عملی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پاک، ترکیہ تعلقات کو معیشت، ماحولیات، سرمایہ کاری اور عوامی فلاح میں حقیقی اور دیرپا تعاون میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات میں COP-30 میں پنجاب کی نمائندگی، پنجاب کلین ایئر پروگرام، سُتھرا پنجاب، اے آئی فارسٹ پروٹیکشن فورس اور پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری جیسے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ نے پنجاب میں چند ماہ میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کو قابل تحسین قرار دیا۔
ترکیہ کی تعریف
برہان کایاترک نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے۔ ترکیہ کے عوام قائد اعظم محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کے مدا ح ہیں۔








