لاہور میں نوجوان کے اغوا اور قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا قریبی دوست ریٹائرڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل گرفتار

اغوا اور قتل کا معمہ حل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 32 سالہ عقیدت علی کے اغوا اور قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے، پولیس نے مقتول کے قریبی دوست ریٹائرڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو گرفتار کر کے لاش برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کا واک آؤٹ

تفصیلات

ڈان نیوز کے مطابق 32 سالہ عقیدت علی 7 نومبر کو اغوا ہوا تو پولیس نے تفتیش شروع کی اور پھر مختلف پہلوؤں پر ہونے والی تفتیش اور پھر فون کالز کا ڈیٹا پولیس کو ملزم تک لے گیا جو مقتول کا قریبی دوست ارشد ورائچ نکلا۔ ملزم نے اپنے ہی دوست کو گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر لاش کھیتوں میں پھینک دی، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش برآمد کر لی۔

ملزم کی گرفتاری

پولیس کے مطابق ملزم سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ہے، دونوں کے درمیان گزشتہ دو برس سے دوستی تھی۔ گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے اور اگر واردات میں کوئی اور شخص ملوث پایا گیا تو اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ بدنامی کے خدشے کے باعث قتل پر مجبور ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...