ہم عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے، یہ ترامیم واپس کریں گے اور ایوان کی عزت دوبارہ بحال کریں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی۔ اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف فتح پر قوم متحد، اتحاد برقرار رکھنے کے لیے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف

قومی اسمبلی میں خطاب

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتا تھا کہ آپ میں سے چور کون ہیں۔ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مؤقف

اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی نظر میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں، اس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محمود اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان دی، محمود اچکزئی ہمارے لیڈر آف اپوزیشن ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...