لاہور میں 2 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سیکڑوں مقدمات درج، گرفتار 415 ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں ٹریفک  قوانین کی  خلاف ورزی  پر  پکڑے گئے  سیکڑوں  افراد کا ضمانتوں کے لیے عدالتوں  میں رش لگ گیا، پکڑے جانے  والوں  میں  متعدد  نوجوانوں کی  عمریں 16 سال سے بھی کم  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد ریلوے نے بھی کرائے بڑھا دیے

پکڑے گئے افراد کی تعداد اور ضمانتیں

جیو نیوز کے مطابق لاہور   پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر 2 روز کے دوران  پکڑے گئے 750 سے زائد افراد کو  ضلع کچہری  میں پیش کیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 415 ملزموں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ گرفتار  ہونے والوں میں متعدد  نوجوانوں کی عمریں 16 سال سے بھی کم ہیں۔ ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے انہیں ہتھکڑیاں لگا دیں، پولیس  سے  کہا تھا کہ چالان کردیں مگر  مقدمہ درج کرکے  گرفتار  کرلیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی کاروائیاں

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق  24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار  970 گاڑیوں  اور موٹرسائیکلوں کے چالان ہوئے  اور  8 کروڑ  42 لاکھ  90  ہزار 950  روپے کے جرمانے کیے گئے۔ 23904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، ہیلمٹ کی خلاف  ورزی  پر  ایک دن  میں 28  ہزار  چالان ہوئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4312  افراد کے خلاف مقدمات  درج  ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...