خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی اور گورنر راج نافذ کرنے کی خبروں کی تصدیق ایک وفاقی وزیر نے کی،اسد قیصر
تحریک انصاف کے رہنما کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی اور گورنر راج نافذ کرنے کی خبروں کی تصدیق ایک وفاقی وزیر نے کی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھانوں کے معیار پر قسم نہیں اٹھائی جا سکتی، نان پکوڑے اور پلیٹ فارم کا جنم جنم کا ساتھ ہے، سٹال والے کی دعا ہوتی ہے کھانا کھا کر لوگ نکل جائیں
خیبر پختونخوا کی حکومت کا عوامی مینڈیٹ
پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی مینڈیٹ کی حکومت ہے، جسے عوام نے منتخب کیا ہے۔ اب وفاقی حکومت گورنر راج نافذ کرنے کی باتیں کر کے صوبے میں مزید انتشار پھیلانے اور حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے، جو نہ تو ملک کے مفاد میں ہے اور نہ ہی خیبر پختونخواہ کے مفاد میں۔ اس اقدام کے سنگین سیاسی نقصانات ہوں گے اور یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین بھی ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
خیبر پختونخواہ میں گورنر کی تبدیلی اور گورنر راج نافذ کرنے کی خبروں کی تصدیق ایک وفاقی وزیر نے کی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ خیبر پختونخواہ کی حکومت عوامی مینڈیٹ کی حکومت ہے، جسے عوام نے منتخب کیا ہے۔ اب وفاقی حکومت گورنر راج نافذ کرنے کی باتیں کر کے صوبے میں مزید انتشار… pic.twitter.com/Z8bBdBuT0z
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 1, 2025








