مولے کاجل نے ڈگری لینے پر اکتفا نہیں کیا، ’’ڈانس کے ذریعے امن کا فروغ‘‘ پر تحقیقی مقالہ سپرد قلم کیا جس پر انہیں ایم فل کی ڈگری عطا کی گئی
مضمون کا تعارف
مصنف:رانا امیر احمد خاں
قسط:234
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے شہریوں پر میونسپل ٹیکس عائد کرنے کا منصوبہ، سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا
محفل کا آغاز
صرف 10منٹ میں گرم گرم روٹیاں آنے لگیں گی تب تک سالن میزوں پر سجایا جائے گا۔ گھاس لگے سبز لان کی کرسیوں پر گپ شپ شروع ہوئی تو دیپک مالوی نے ہم لوگوں کا تعارف ایک سانولی سلونی خاتون ڈاکٹر کاجل مولے سے کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بورڈ نے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا، کس کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ جانیے
ڈاکٹر کاجل مولے کا تعارف
ڈاکٹر کاجل سے میری، ظفر علی راجا اور ارشاد چوہدری کی ملاقات گزشتہ سال پاکستان میں ہو چکی تھی۔ گزشتہ برس آل پاکستان میوزک کانفرنس میں ڈاکٹر کاجل کو مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا اور ہم شریک محفل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کا نام اور لوگو سامنے آ گیا
تعلیمی پس منظر
ڈاکٹر کاجل کا بنیادی تعلق قائد اعظم کے پاکستان کے سابقہ مشرقی پاکستان، حال بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ سے ہے۔ 25۔مارچ 1971ء کو مشرقی پاکستان کے شہروں میں ملٹری ایکشن شروع ہونے کے بعد ڈاکٹر کاجل اپنے خاندان کے ساتھ بھارت ہجرت کر گئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
تعلیمی کامیابیاں
انہوں نے 1987ء میں بھارت کے صوبہ گجرات کی ایم۔ ایس یونیورسٹی بڑودہ سے پرفارمنگ آرٹس میں بی بی اے کی ڈگری حاصل کی اور 2 سال بعد ماسٹر ڈگری ایم بی اے عطا کی گئی۔ ان کی تخصیص کتھک ناچ تھی۔ 1989ء میں نغمہ سرائی کے فن پر ڈپلومہ لیا اور 1993ء میں کلاسیکل گلوکاری میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور سی ایم ہاؤس سے علی امین گنڈا پور کی قیمتی چیزیں غائب ہو گئیں
تحقیقی کام
مولے کاجل نے ناچ سیکھنے اور ناچ کی تعلیم میں ڈگری پر ڈگری لینے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ’ڈانس کے ذریعے امن کا فروغ“ پر ایک تحقیقی مقالہ سپرد قلم کیا جس پر انہیں ایم فل کی ڈگری عطا کی گئی۔ بعد ازاں امن تحقیق سنٹر احمد آباد میں “ڈانس کے ذریعے حصول امن” کے موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ لکھا، جس پر 2004ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس
بین الاقوامی حیثیت
ڈاکٹر کاجل مولے نے بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان، جاپان، سنگاپور میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کے تمام بڑے شہروں میں کلاسیکل رقص کے لیے بلایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
محفل کا اختتام
جلد ہی دیپک مالوی نے کھانا کھلنے کا اعلان کردیا۔ دسترخوان پر تنوری روٹیاں، پراٹھے، بیسنی روٹیاں، دال مسور، دال مونگ، آلو چھولے، سبزیوں کی بھجیا حتیٰ کہ حلوہ پوریاں بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں 3، 3 نئے صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بھی کھل کر بول پڑے
تصاویری لمحے
ڈاکٹر کاجل مولے جب ہمارے ٹولے میں شامل ہوئیں تو انہوں نے راقم کا ہاتھ پکڑا اور ہمارے ساتھ ایک تصویر بنوائی۔
نوٹ
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








