ایران نے بڑے سونے کے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کر دیا
ایران میں نئے سونے کے ذخائر کی دریافت
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے ملک کے اہم ترین سونے کے ذخائر میں سے ایک میں نیا اور بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئی دریافت مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں واقع نجی ملکیتی ’’شادان گولڈ مائن‘‘ میں ہوئی ہے، جسے ایران کی اہم ترین سونے کی کانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب
نئے ذخیرے کی توثیق
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس نئے ذخیرے کی باقاعدہ توثیق وزارتِ صنعت، معدن و تجارت نے کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شادان گولڈ مائن کے ثابت شدہ ذخائر میں ایک بڑے نئے سونے کے وین (Vein) کی دریافت کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین سے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ
نئے ذخیرے کی مقدار
بیان کے مطابق نئے ذخیرے میں 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ گولڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ گولڈ موجود ہے۔ آکسائیڈ اور عام طور پر نکالنے میں سستا اور آسان ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم جمہوریت کیلئے تباہ کن ہیں: علی محمد خان
سونے کی خریداری میں اضافہ
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران نے سرکاری طور پر اپنے مجموعی قومی سونے کے ذخائر کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ حالیہ برسوں میں سونے کی خرید میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارپیتا نے بھائی سلمان خان کا تحفہ بیچ دیا
مرکزی بینک کی رپورٹ
ستمبر میں ایران کے مرکزی بینک کے گورنر محمدرضا فرزین نے بتایا تھا کہ 2023-24 میں ایران دنیا کے پانچ بڑے سونا خریدنے والے مرکزی بینکوں میں شامل رہا۔ مرکزی بینک کی خاتون عہدیدار یکٹا اشرفی کے مطابق سونے کے ذخائر میں اضافہ بین الاقوامی پابندیوں کے دباؤ کے باوجود ملکی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
فعال سونے کی کانیں
ایران میں اس وقت 15 فعال سونے کی کانیں موجود ہیں، جن میں سب سے بڑی زرشوران مائن ہے جو ملک کے شمال مغرب میں واقع ہے。








