سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جاسکتا ہے لیکن ۔۔۔؟ ملک احمد خان کھل کر بول پڑے
سپیکر پنجاب اسمبلی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جا سکتا ہے لیکن کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے باضابطہ معافی مانگ لی
تقریب کا پس منظر
’’جنگ‘‘ کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے، مقامی حکومتوں کا وجود نامکمل ایجنڈا ہے۔ حکومت کو مضبوط کرنے سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم اہمیت کی حامل ہے، مضبوط پارلیمانی نظام ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ مشرف کے دور میں بلدیاتی نظام بھرپور طریقے سے چلا۔
تعلیمی مسائل پر روشنی
سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ کالج کے طالبعلم پر ایک ماہ میں 60 ہزار خرچ ہوتے ہیں جبکہ ایک دیہات کے طالبعلم پر سالانہ 16 ہزار خرچ ہوتے ہیں۔ اس صورت میں آپ کیسے میرٹ کا مقابلہ کریں گے؟ کہاں ہے میرٹ؟








