کسی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائے گا: امریکہ
وائٹ ہاؤس کا واضح پیغام
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ کوئی بھی فرد جو قومی سلامتی کو خطرہ پہنچائے اسے ملک بدر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ 50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ
افغان شہری کے دہشتگرد حملے کا ذکر
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان شہری نے دہشتگرد حملہ کیا۔ بائیڈن انتظامیہ اس غیر ملکی دہشتگرد کی درست جانچ میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو دھمکیاں دینے والا بھارت ایک اور مصیبت میں پھنس گیا
صدر ٹرمپ کی کاروائیاں
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اب بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک سے نکالنا پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔ صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آکر ملکی سرحد کو محفوظ بنایا ہے اور افغانستان سمیت 19 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔
غیر قانونی امیگریشن میں کمی
انہوں نے مزید کہا کہ صدر کے اقدامات سے غیر قانونی امیگریشن میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں؛ ایم آر آئی رپورٹ نارمل ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ وینزویلا میں حملوں کے بارے میں کانگردس کے اراکین سے بات کر چکے ہیں。








