ترکیہ کے وزیر توانائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ترکیہ کے وزیر توانائی کا پاکستان دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر کی جانب سے استقبال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلیشیئر گرنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا گہرے رنج و دکھ کا اظہار
توانائی اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون
دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
معاہدوں کا امکان
ترکیہ کے وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں کا بھی امکان ہے۔








