استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اسکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان
اسلام آباد میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی سکیم میں تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک 8پروازیں منسوخ
حکومت کی جانب سے غور و فکر
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں حکومت نے تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، پرسنل بیگیج سکیم ختم کرنے اور گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانے کی تجویزشامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ویب سائٹ کی ‘غلطی’: آئرلینڈ میں سینکڑوں افراد ہیلووین پریڈ کے لیے پہنچ گئے-1
سکیموں کا مستقبل
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کیلئے حکومت ایک سکیم ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، باقی دو سکیموں کو سخت بنانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
وزارت تجارت کا اقدام
اس سلسلے میں وزارت تجارت نے سمری تیار کرکے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ پرسنل بیگیج سکیم کو ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گرمی اور بجلی کے ستائے خاندان کے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے
غلط استعمال کی روک تھام
اس کے علاوہ دوسری دو سکیموں، ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم اور گفٹ سکیم کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے ان سکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سکیم میں تبدیلی کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔








