ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 5 میڈلز جیت لیے
پنجاب پولیس کی کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 5 میڈلز جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
چیمپئن شپ کی معلومات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ ہونے والی خاتون کراچی پہنچ گئی، گرفتار
پنجاب پولیس کی کارکردگی
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ایتھلیٹس نے 4 گولڈ اور ایک ایک سلور میڈل حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت خیبرپختونخوا کا 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
اہم فاتحین
انسپکٹر ارم خانم نے 84 کلوگرام کیٹیگری میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ ہیڈ کانسٹیبل مجید ڈوگر نے ماسٹر تھری کیٹیگری میں 2 گولڈ میڈلز جیتے۔
کانسٹیبل عظیم گجر نے سینئر کیٹیگری میں سلور میڈیل جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: چھ ماہ میں مرجاؤ گے؛ ڈاکٹر کی وارننگ نے عدنان سمیع کی زندگی بدل دی
آئی جی پنجاب کا پیغام
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت کر محکمے کا نام روشن کرنے والے پولیس ایتھلیٹس کو شاباش دی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی اسپورٹس ٹیمیں بین الاقوامی و قومی سطح پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ بین الاقوامی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، سرپرستی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔
خصوصی خراج تحسین
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔








