پیرو، کشتیاں ڈوبنے سے 12 افراد ہلاک، 20 سے زائد افراد لاپتہ
لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ
پیرو (ڈیلی پاکستان آن لائن) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا لاہور اور شیخوپورہ میں کریک ڈاؤن، حوالہ ہنڈی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزم گرفتار
حادثے کی جگہ
حکام کے مطابق ایمازون کے علاقے میں دریائے یوکیالی کی بندرگاہ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 کشتیاں ٹکرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا
ریسکیو آپریشن
مقامی ہیلتھ ایجنسی کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔
مسافروں کی معلومات
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق حادثے کی شکار ایک کشتی میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے جبکہ دوسری کشتی میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔








