خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جعلی نکاح، وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح تنازع کیس میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ، ٹرمپ کی کارکردگی اور 25 ویں آئینی ترمیم ۔۔۔امریکہ میں نئی بحث چھڑ گئی
عدالتی احکامات
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے وائس چانسلر کی درخواست پر فیصلہ معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش نے 4.1 ارب روپے کے ایف-8 انٹرچینج منصوبے کے معیار کا پول کھول دیا
نوٹس جاری
عدالت نے ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سعودی عرب سے گرفتار
سیشن کورٹ کا حکم
اسلام آباد سیشن کورٹ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ وائس چانسلر نے اسلام آباد سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
الزامات
وائس چانسلر پر الزام ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر کو جعلی نکاح کے ذریعے طویل مدتی تعلق میں دھوکے سے رکھا۔








