چوہنگ پولیس نے شہری کے راستے میں گر جانے والے 20 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس کر دیئے
چوہنگ پولیس کی کارکردگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہنگ پولیس نے شہری کے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مشہور گلوکار بادشاہ کو ون وے میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق شہری ریحان 20 لاکھ روپے بینک سے نکلوا کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ روڈ پر شاپر پھٹنے سے رقم گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف صحافی الطاف حسن قریشی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
پولیس کی کارروائی
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی، جس نے سیف سٹی کیمروں اور دیگر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی نشاندہی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) سروس میں تعطل پر پی ٹی اے کی وضاحت سامنے آگئی
برآمد رقم
مشکوک موٹرسائیکل سوار مرد و خاتون سے تفتیش کی گئی جن کے قبضے سے 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ بعد ازاں مزید تفتیش سے ایک اور موٹرسائیکل سوار کی نشاندہی کی گئی، جس کے قبضے سے بھی باقی ماندہ رقم 10 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو ہونے پر پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
ایس پی کی تعریف
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کو 20 لاکھ روپے حوالے کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے خصوصی ٹیم اور ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا کو شاباش دی اور نقد انعام و تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
مدعی مقدمہ کا شکریہ
مدعی مقدمہ نے رقم برآمد کرنے پر ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔








