پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا شیڈول

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آج اپنے لڑکپن اور یوتھ موومنٹ ادوار میں جھانکتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم نوجوان انجانے میں ”حلف الفضول“ کے مطابق کاوش کر رہے تھے۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بطور ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کیا، امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

نامزدگی کی جانچ اور اپیلیں

نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات کے منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی اور اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

پولنگ کی تفصیلات

امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری ہوگی اور وہ 15 دسمبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، علاوہ ازیں پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہو گی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...