عدالت نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی
لاہور میں عبوری ضمانت کی توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان کیس،7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
عدالت کا فیصلہ
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس دوران، ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔ این سی سی آئی کی جانب سے ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، جس پر عدالت نے این سی سی آئی کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ جتنا پوشیدہ‘ کنفیوز اور غیر واضح ہو گا، اتنا ہی عوام کو اس کی بنیاد پر نچوڑا جا سکے گا: خالد مسعود خان
عروب جتوئی کا موقف
عروب جتوئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این سی سی آئی اے نے اُنہیں قانون کے خلاف مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے اپنے خاوند کی معاونت کا الزام عائد کیا ہے۔
درخواست میں دلائل
درخواست میں کہا گیا کہ عروب جتوئی کے خاوند مشہور یو ٹیوبر ہیں، اور وہ اپنے خاوند کے یو ٹیوب چینل میں کوئی مداخلت نہیں کرتیں۔ درخواست گزار کی مقدمہ میں ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔








