امریکی عالمی جریدے ’’فوربز‘‘ میں ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی کی باز گشت، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو کریڈٹ دیدیا
فوربز میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی
لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکی عالمی جریدے ’’فوربز‘‘ میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کی بازگشت سنی گئی، بیسٹ سیلنگ رائٹر و کالمسٹ ’’پال کلین‘‘ نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف کی۔ اپنی تحقیقاتی تحریر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کم ظرف شخص جھوٹ بول رہا ہے
تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق فوربز رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ "حکومت پنجاب قلیل مدت میں صوبے کے سب سے بڑے چیلنج کو ایک بڑی آپرچونیٹی میں بدل چکی ہے۔ 8 ماہ کی قلیل مدت میں 130 ملین لوگوں کیلئے صفائی کا منصوبہ بنانا اور چلانا حیران کن ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: کیا انڈین سپریم کورٹ کی بلڈوزر انصاف پر پابندی کے بعد صورت حال میں کوئی تبدیلی آئے گی؟: حکومت مسلمان مخالف اقدامات کے لیے کوئی نئی راہ اختیار کرے گی؟
وزیر اعلیٰ کا وژن
تحقیقاتی رپورٹ کے رائٹر پال کلین نے سی ای او بابر صاحب دین سے کی گئی گفتگو کا حوالہ بھی دیا۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے پنجاب کے 70 ملین لوگ، 25000 چھوٹے شہر اور گاؤں صفائی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر منسٹر بلدیات، چیف سیکرٹری، اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ٹیم نے مل کر صوبہ بھر کیلئے صفائی کا مؤثر اور قابل عمل نظام بنایا۔ 30 ہزار گاڑیوں، ایک لاکھ 50 ہزار ورک فورس کی ایک ڈیش بورڈ پر مانیٹرنگ دنیا کیلئے قابل تقلید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
COP30 کانفرنس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی پیشکش
فوربز رپورٹ کے مطابق برازیل میں ہونے والی COP30 کانفرنس میں ستھرا پنجاب پروگرام کو صفائی کے مربوط نظام اور کلائمیٹ ایکشن کی بہترین مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔ ستھرا پنجاب کا تمام تر آپریشن اور پیمنٹس کا نظام ڈیجیٹل ڈیش بورڈز سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
نئے مواقع کا آغاز
ستھرا پنجاب پروگرام دنیا میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ اور سروس ڈلیوری کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر سامنے آیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ویسٹ ٹو ویلیو، اور ویسٹ ٹو انرجی، اور کاربن کریڈٹس کے منصوبوں پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ پروگرام لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع، ماحول اور پبلک ہیلتھ میں بہتری، اور پرائیویٹ کمپنیز کو بزنس کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی پولیٹیکل لیڈرشپ کے ویژن اور افسران کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔








