واقعی تبدیلی! پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تیزی سے اور واضح بہتری
وزیر اعظم کی تعریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی پنجاب حکومت کے پروگرام ’’ستھرا پنجاب‘‘ کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے میسیج میں لکھا ’’واقعی تبدیلی! پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں تیزی سے اور واضح بہتری۔ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی بروقت کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 مغوی بازیاب
وزیر اعظم کا ٹویٹ
Truly transformative!
Rapid and visible improvements in solid waste management across Punjab.My deep commendation to Chief Minister Punjab @MaryamNSharif and her team for their dedicated efforts in this regard.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 30, 2025
فوربز کی رپورٹ
واضح رہے کہ امریکی عالمی جریدے ’’فوربز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت کے ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کی تعریف کی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دیا ہے۔








