وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی پرزور مذمت
حملے کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا شکار
شہداء کو خراج عقیدت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم
شہادت کا بلند رتبہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دونوں پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام۔
زخمیوں کی صحتیابی کی دعا
وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔








