چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس، آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
لاہور کی ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقتولہ بانو کا شوہر اور والد قتل کے خلاف تھے، وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی: حامد میر کا انکشاف
آگاہی مہم کی ضرورت
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے، پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے۔
مستقبل کی کارروائی
غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔








