بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہمشیرہ عظمٰی خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی
عظمٰی خان کی عمران خان سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہمشیرہ عظمٰی خان کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہیں گے، ایسا کیوں ہوا ؟ اہم تفصیلات جانیے
ملاقات کی تفصیلات
جیل انتظامیہ نے عمران خان کی بہن عظمٰی خان کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کردیا، عظمیٰ خان ملاقات کیلئے کچھ دیر میں روانہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ، آگے کیا ہوسکتا ہے؟ سی این این کی رپورٹ آگئی۔
سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
سی پی او راولپنڈی نے داہگل ناکہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ روڈ پر اضافی سیکورٹی تعینات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا
ڈاکٹر عظمٰی خان کا بیان
روانگی سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا ہم شرطوں پر نہیں جاتے، آزاد ہیں، ہمیں روکنے والا کوئی کون ہوتا ہے، اپنا پاکستان ہے۔ کوئی شرط نہیں رکھی گئی، پیغام لیکر جارہی ہوں اور خاص پیغام لیکر آؤں گی۔
سماجی میڈیا پر بیان
کوئی شرط نہیں رکھی گئی پیغام لیکر جارہی ہوں اور خاص پیغام لیکر آؤنگی۔۔۔عظمی خان عمران خان سے ملاقات کےلئے اڈیالہ روانہ pic.twitter.com/BAo0FDFIvm
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) December 2, 2025








