متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ مستقبل انتظار نہیں کرتا اسے تخلیق کیا جاتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قومی دن پر مبارکباد

مبارکباد کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے بھائی بہنوں اور بصیرت افروز قیادت کو قومی دن مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ اور ابھیشیک نے ایک ہی دن ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس خریدلئے

قیادت کا عالمی معیار

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان وہ رہنما ہیں جنہوں نے وژن کو حقیقت اور حقیقت کو کامیابی میں بدل کر قیادت کا نیا عالمی معیار قائم کیا۔ متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ مستقبل انتظار نہیں کرتا اسے تخلیق کیا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی خوشی آج ہماری بھی خوشی ہے کیونکہ بھائی کی مسرت، دل کی مسرت ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلق ایک ایسی اخوت ہے جو سرحدوں کے پیمانے سے ماورا ہے۔

بھائی چارے کا رشتہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جب بھی پاکستان مشکل آیا، متحدہ عرب امارات بھائی بن کر ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو محض روزگار نہیں دیا بلکہ اپنائیت اور عزت کا احساس بھی دیا۔ لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں اپنی محنت اور صلاحیت سے برادر ملک کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا رشتہ مستقبل میں بھی ترقی، تعاون اور بھائی چارے کے مزید باب رقم کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...