بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، فیصل واوڈا

سیاسی ملاقاتوں کے بارے میں فیصل واوڈا کا موقف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔ بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: جج سے بات نہ ہونے پر علیمہ خان کمرہ عدالت میں بانی کے فوکل پرسن پر برہم

سیاسی مشورے اور حکمت عملی

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کل آپ کو مشورہ دیا تھا، آج آپ کو فائدہ ہوگیا۔ دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل اور ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ گرفتار

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بَلوا نہ کرکے مثبت قدم اُٹھایا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بہنوں کی ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔

شہید افسر کی یاد میں

اُن کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمے داری ہے کہ شہید افسر کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، بتائیں اپنوں کےلیے ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...